بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) ممبئی کے ماھم سرسوتی ودیا مندر یکناتھ ٹھاکور رنگ منٹپ میں منعقد ہوئے عالمی کونکنی کلا اتسوا میں بھٹکل کے کونکنی کھاروی کلامانڈ کے گروپ نے گومٹے ناچ اور کولاٹا کی خوبصورت نمائش پیش کرتے ہوئے عوام کو محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔
بستی وامن شنئی کی قیادت میں کرناٹکا کے 99فن کاروں پر مشتمل یہ گروپ جانپد نامی فن کاری پروگرام میں شرکت کیا تھا۔ ناگالینڈ کے گورنر پی بی آچاریہ نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اتوار کو منعقد ہوئے اختتامی تقریب کی البرٹ ڈیسوزا نے صدارت کی۔ڈائس پر ہیانگو آئس کریم کے کے مینجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی ، وٹھل ناڈ کرنی ، کشور جی ماسورکر، الاس کامت، وینکٹیش بالیگا، وسنت کھاروی ، روی ٹی نایک، کھاروی کلامنڈ ل کے سنچالک شری دھر کھاروی وغیرہ موجود تھے۔ ناٹک کار اے جی کامت ، فرانسس فرنانڈیز کی اس موقع پر تہنیت کی گئی ۔